سندھ

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونےکی قراردادیں منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظورکرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے خرم شیرزمان اورپیپلز پارٹی کی خیرالنسا مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں، ان قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جے آئی ٹی کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کردیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کےخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، سیف الرحمان اورچوہدری شجاعت نےتسلیم کیا کہ وہ غلط کیس تھے، شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ قہر خداوندی ہے، وزیر اعظم کا عہدہ وقار اور ایمانداری کا متقاضی ہے، وزیراعظم نوازشریف پرسنگین الزامات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بھی وزارت عظمی کے عہدے کو قربان کردیا تھا، نواز شریف کی عہدے پر موجودگی ہر لمحہ پاکستان کے وقار کو کم کررہی ہے، ملک بحران میں گھرا ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں جب بھی بحران آیا وفاقی وزیر داخلہ کی کمرمیں درد ہوجاتا ہے، حکومت کی توجہ صرف جے آئی ٹی اور پاناما کی طرف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close