Featuredسندھ

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں قائم جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دو خواتین زخمی

کراچی کے علاقے ملیرسٹی میں قائم جھگیوں میں آگ لگ گئی،واقعے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جبکہ تیس جھگیاں مکمل طور پر جل گئی۔

تفصیلات کےمطابق آگ نےدیکھتے ہی دیکھتےتمام ترجھگیوں کو لپیٹ میں لے لیاآگ کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی 7 گاڑیوں نےدوگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔

اسسٹنٹ کمشنرملیرسٹی کے مطابق علاقے میں 140 جھگیاں قائم تھی آگ،سے 30 جھگیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

آگ،لگنےکی وجوہات سامنے نہ آسکی پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد جائے وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن کا جائزہ لیا اورمتاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close