سندھ

پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے افغان باشندے گرفتار

کراچی : افغانی باشندے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے کراچی میں آئے۔

پولیس کی خصوصی کارروائی میں پاکستان مخالف سات افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ الفلاح اور سعودآباد تھانے کی حدود میں پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افغان باشندوں کیخلاف کاررواٸی کے دوران سات افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق افغانی باشندے غیر قانونی طور پر بنا کسی مُلکی شناخت کے گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغانی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے کراچی میں آئے۔ گرفتار افغانی باشندوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close