سندھ

سندھ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بن گیا،پیر پگاڑا سربراہ منتخب،رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں :اعلامیہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بنا دیا گیاہے جس کے سربراہ پیر پگاڑا ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق کنگری ہاﺅس میں سندھ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس دوران الائنس بنا یا گیااور فیصلہ کیا گیاکہ الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا ہوں گے ۔پیر پگاڑا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے اپوزیشن آج اکٹھی ہوئی ہے،کراچی میں فوج اوررینجرز نے امن امان کی صورت حال بہترکردی ہے اس لیے پورے سندھ میں رینجرزکومزید اختیارات دیے جائیں تاکہ سندھ بھر میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اپنی صفوں سے نکالیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close