سندھ

سابق میئر مصطفی کمال کی سر گرمیاں

کراچی کے سابق میئر مصطفی کمال نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اہم لوگوں سے کراچی کے علاقے خیابان سحر میں ایک ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صولت مرزا مرحوم کی بیوی اور الطاف حسین کے قریبی ایک گروپ نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ایک مرحوم شاعر ، جو اپنی زندگی میں ایم کیو ایم کے رکن رہے تھے، کے خاندان نے بھی مصطفی کمال کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق متحدہ کی اہم رکن قومی اسمبلی نے بھی مصطفی کمال کی نئی پارٹی میں شرکت میں عندیہ دیا ہے۔ ملاقات میں نئی پارٹی کیلئے دیگر ناموں سمیت مسلم قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان قومی قومی موومنٹ ( پی کیو ایم) کے نام زیر غور آئے۔
 کراچی سے متحدہ کے ایک عہدیدار نے ہمارے ذرائع کو بتایا کہ الطاف حسین کے ایک قریبی ساتھی، جن کے ساتھ ملکر ایم کیو ایم کی بنیاد ڈالی گئی، نے بھی مصطفی کمال کی نئی پارٹی کو جوائن کر لیا ہے۔ بعض مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ مصطفی کما ل کی نئی پارٹی کا سیٹ اپ بھی انھوں نے تیار کیا ہے۔ ادھر حقیقی والوں کا کہنا ہے آفاق احمد اور کراچی کے سابق میئر کی ملاقات عنقریب متوقع ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی چند روز میں دبئی سے آمد متوقع اور امکان ہے کہ پیر کے روز مصطفی کمال کی اسلام آباد میں اہم شخصیات اور حلقوں سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ صولت مرزا مرحوم کے انٹرویو کی طرز پر ایم کیو ایم کے ایک اہم رکن کا انٹر ویو منظر عام پر آنے کی توقع ہے جس میں موجودہ حالات کے مدنظر باتیں اور انکشافات و اعتراف ہونگے۔ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے ، جن کے پاس قوم کا پیسہ ہے وہ واپس کریں، انہوں نے کہا کہ قوم کو توڑنے نہیں جوڑنے آئیں ہیں اور پاکستان کو ٹکڑوں میں نہیں بٹنے دیںگے۔
سابق ضلع ناظم مصطفی کمال اور متحدہ کے سابق ڈپٹی کنونیئر انیس قائم خانی نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے۔ دریں اثناءمصطفی کمال اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میں خفیہ رابطہ آئندہ 72 گھنٹوں میں اہم سیاسی پیش رفت متوقع ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مصطفی کمال اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میں خفیہ رابطہ جاری ہے جلد پی ٹی آئی رہنما باضابطہ طورپر مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close