سندھ

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا.

سپرہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ، سیکیورٹی عملے نے جوابی کارروائی کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 28 سالہ اقرار ولد مختار کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی سکیورٹی گارڈ کی شناخت 45 سالہ امتیاز علی ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی.

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد احمد ولد روشن کے نام سے جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو کی شناخت عظمت اللہ کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close