Featuredسندھ

پی ٹی آئی نے کراچی کے 31 اراکین کو نکال دیا گیا

اگلے مرحلےمیں ہماری وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمینز کو ڈی سیٹ کرائے گی

کراچی: پی ٹی آئی کے 31 اراکین نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف اراکین کو پارٹی سے نکال دیا گیا. پی ٹی آئی کے 31 اراکین نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا ، پہلے مرحلے میں 11 بعدازاں 6 اس کے بعد 7 اور گزشتہ روز مزید 7 چیئرمینز کو پارٹی سے نکال دیا گیا ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا ، ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں آدھے لوگ نہیں پہنچے ، اگر آدھے 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے ، ہماری غریب خواتین بھی کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں ، ہم نے تمام اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے لیکن وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے ،
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ، اگلے مرحلےمیں ہماری وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمینز کو ڈی سیٹ کرائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close