سندھ

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 سگے بھائی گرفتار

کراچی: ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں

تیموریہ پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تیموریہ ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ گرفتار تینوں سگے بھائیوں کی شناخت سید ارسلان ، سید سلمان اور سید شاہ میر ولد سید فرقان حسین کے نام سے کی گئی جو کہ منگھوپیر کے رہائشی ہیں اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول ، 3 موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں ملی ہیں جو کہ تیموریہ اور حیدری تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔
انھوں ںے بتایا گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور ان کے خلاف گلستان جوہر ، شارع فیصل ، گلشن اقبال ، عزیز آباد ، لیاقت آباد ، تیموریہ ، رضویہ ، نیو کراچی صنعتی ایریا ، سی ٹی ڈی ، نیو کراچی اور سولجر بازار میں غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی ، ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close