سندھ

ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان

آئی جی سندھ کے دفتر سے جاری رہنما ہدایات میں پولیس سے کہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی اقدامات و روابط پر مشتمل محرم سال 2016 کنٹی جینسی وکمیونیکشن پلانز کراچی کی سبح پر مرتب کردیا گیا ہے جب کہ پولیس رینج ذسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات کے لیے آئی جی دفتر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کے خصوصی موقع کی مناسبت سے تمام جلوسوں, مجالس ودیگر مواقعوں پرعوام کی جان ومال کی سلامتی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے جس کے لیے تمام متعلقہ محکمے آپس میں مضبوط اور مربوط نظام مرتب کریں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ذیل اقدامات کو کنٹی جینسی پلان میں بالخصوص شامل کرنیکے احکامات جاری کیئے جن میں جلوسوں مجالس کے حوالے سے لائنسنس کی تجدید. جلوسںوں کے گذرگاہوں کا سروے. مجالس اور جلوسوں کے اوقات آغاز واختتام. دستیاب افرادی قوت کا استعمال. شرپسندوں کی کڑی نگرانی /شناخت کو یقینی بنایا جائے۔

جب کہ ماضی پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات وتجربات کی روشنی میں متعلقہ امن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کی جائے جب کہ تھانوں کی سطح پر مزید امن کمیٹیوں کے قیام کویقینی بناتے ہوئے تمام تر آلات واسلحہ سے لیس اینٹی رائٹس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھیں جس کے لیے آرمز اینڈ ایمیونیشنز / اینٹی رائٹس کٹس کا اسٹاک کا جائزہ لے کر کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ موٴثرویجیلینس کی جا سکے۔

اس طرح سڑکوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز کا بندوبست کیا جائے جب کہ دل آزاراور مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکنگ اور پفلٹس کی تقسیم کی روک تھام کرتے ہوئے لاوٴڈ اسپیکرز ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی اقدامات پر مشتمل ٹریفک پلان کی ترتیب کے احکامات جاری کیئے ہیں جس کا مقصد محرم کے خصوصی دنوں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close