سندھ

عزیربلوچ کےلیے کام کرنے والے پولیس افسرکے اہم انکشافات

لیاری گینگ وارکے سب سے اہم کردارعزیربلوچ کے لئے کام کرنے والے گرفتارپولیس انسپکٹرنے کئی نام اگل دیئے، ان کے مطابق چودہ پولیس افسران اوراہلکارعزیربلوچ کے لئے کام کرتے تھے۔

رینجرزکے ہاتھوں گرفتارعزیربلوچ کے لئے کام کرنے والے انسپکٹرچاند خان نیازی سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم چاند خان نیازی نےکئی اہم نام اگل دیے۔

تفتیشی ذرائع بتاتے ہیں کہ انسپکٹرچاند خان نے تحقیقات کے دوران ایس پی سے لےکرکانسٹیبل تک 14پولیس اہلکاروں کےنام لیے جوعزیربلوچ کے لئے کام کرتے تھے۔

انسپکٹر چاند خان نیازی کو رینجرزنے چند روز پہلےگرفتارکیا تھا۔ ملزم لیاری گینگ وارکے ارشد پپو ،یاسرعرفات، یاسرپٹھان کےقتل میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش میں جن پولیس افسران اوراہلکاروں کے نام سامنے آئے ہیں ان پرہاتھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close