سندھ

8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا : زرداری

کراچی: کارکن انتخابی مہم شروع کریں 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے۔

آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سےاظہارِ تشکر بھی کیا ہے۔

ایک بیان میں کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی اہلِ کراچی کا مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close