Featuredتجارتسندھ

ڈالر آج انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے

 کراچی: گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا۔

ایک ماہ سے مسلسل اپنی قدر کم کرنے والا ڈالر آج انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوکر 284 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 296 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close