سندھ

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی: ایف آئی اے نے جمشید ٹاؤن میں کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ سرکل کراچی نے جمشید ٹاؤن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اورعمران عدمانی شامل ہیں جو بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، عمانی ریال، کینڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوروز قبل بھی ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے شہید ملت روڈ پرغیرقانونی ایکسچیج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تھی جس میں 4 کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے تھے اورمنی لانڈرنگ کے اہم سرغنہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close