سندھ

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

گزشتہ روز کراچی میں سردی کی پہلی بارش سے ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا ہے۔

کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی اور قلات کے علاقوں میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close