سندھ

سندھ پر 16 سال حکمران رہنے والی جماعت عوام کو پینے کا پانی تک نہ دے سکی : شاہی سید

کراچی: کراچی کی تعمیر اور ترقی کیلئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں اے این پی ضلع شرقی کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ خوشی ہے آج کراچی کے تمام سات اضلاع کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوا۔

شاہی سید نے مزید کہا کہ اے این پی شہداء کی امین جماعت ہے اور آج بھی میدان عمل میں ہے۔
شاہی سید کا کہنا ہے کہ 16 سال سندھ پر حکمران رہنے والی جماعت عوام کو پینے کا پانی بھی نہ دے سکی۔ کراچی کی تعمیر اور ترقی کیلئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close