سندھ

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز سے مقابلے میں دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ ملیر میمن گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ اس دوران رینجرز اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت غفور عرف چھوٹو کے نام سے کر لی گئی۔ غفور عرف چھوٹو بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ کا کمانڈر رہ چکا ہے جبکہ وہ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں ملیر پولیس کو مطلوب تھا،غفور چھوٹو کے اسلحہ کے تین ذخیرے رینجرز پکڑ چکی ہے جبکہ وہ ایران میں روپوش تھا اور چند روز قبل واپس کراچی آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close