سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کے ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل صدیقی بیمار ہیں لہذا وہ پیش نہیں ہوں گے جس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے لہذا کیس چلایا جائےجب کہ آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات ٹھیک نہیں جس سے دیگر معاملات متاثر ہورہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھا سکتے، عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو دیا گیا حکمِ امتناع برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close