سندھ

پیپلز پارٹی کے ایم این اے کی گاڑی سے قتل کا مفرور ملزم گرفتار ،غیر ملکی شراب برآمد

حیدر آباد : رینجرز نے کارروائی کر کے پیپلز پارٹی کے ایم این اے کی گاڑی سے قتل کا مفرور ملزم گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے ایم این اے اسد کمال کی گاڑی سے قتل کے مفرور ملزم اصغر ملاح کو گرفتار کر لیا ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اسد کمال کا بیٹا بھی موجود تھا اور گاڑی سے غیر ملکی شراب بھی برآمد ہوئی ہے ۔رینجرز نے ملزمان اور غیر ملکی شراب کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close