سندھ

پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں

کراچی: پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ فائل کرنے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی ، پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی الیکشن لڑ رہی ہے، ریٹائرمنٹ فائل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ فائل کرنے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں، وہ کسی بھی قیمت پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں بےامنی اور بےبنیاد الزامات کی سیاست چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے، حقائق کی جانچ پڑتال کرکے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کو جانچا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close