Featuredسندھ

کراچی میں شدید گرمی دیگر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، دوپہر کے بعد اسلام آباد کے چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج بھی سورج آگ برسانے لگا، شہر میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر موجود ہے، ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close