سندھ

واٹربورڈ انتظامیہ کی غفلت نے ایک بار پھرکراچی کی سڑکوں کو ڈبو دیا ہے

کراچی:واٹربورڈ انتظامیہ کی غفلت نے ایک بار پھرکراچی کی سڑکوں کو ڈبو دیا ہے، کراچی میں سفاری پارک کے قریب پائپ لائن پھٹنے سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا.

کراچی کے علاقے سفاری پارک کے قریب پائپ لائن پھٹی ، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بلوچ کالونی میں ایڈمنسٹریٹو سو سائٹی میں پائپ لائن پھٹی، جس کے باعث پی ای سی ایچ ایس کا علاقہ تالاب بن گیا، ہفتہ اور اتوار کی شب پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت تاحال نہ ہوسکی، وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے بھی علاقے کا دورہ کیا.

انہوں نے بتایا کہ پائپ کی مرمت کے لئے تین گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ اس لائن میں اتنا پانی چھوڑا گیا، جو اس سے پہلے نہیں دیکھا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مرمت نہ ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نیپاکے قریب بھی پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close