سندھ

کراچی: نوجوان نے خستہ حال سڑکوں پر وزیر اعلیٰ کی تصاویر بنا کر احتجاج کیا –

نوجوان نے کراچی کی سڑکوں کی خستہ حالت زار کے پیش نظر ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے نا صرف وزیر آعلیٰ کی تصاویر سڑک پر بنا دیں بلکہ اپنا بیغام بھی لکھ دیا کہ "ان کی تعمیر کرو”۔

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے خستہ حال سڑکوں پر وزیر اعلیٰ کی تصاویر بنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود خستہ حال سڑکیں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں جبکہ حکام کی طرف سے ان کی تعمیر کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

ایک نوجوان نے کراچی کی سڑکوں خستہ حالت زار کے پیش نظر اور حکام اعلیٰ کو پیغام دینے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف وزیر اعلیٰ کی تصاویر سڑک پر بنا دیں بلکہ اپنا بیغام بھی لکھ دیا کہ "ان کی تعمیر

کرو”۔ علاوہ ازیں کراچی کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ بھی شہریوں کے لیے باعث پریشانی ہے لیکن حکام کی طرف سے اس مسلے کے حل کے لیے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ 

تاہم نوجوان کے اس حیرت انگیز اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ –

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close