سندھ

نواز لیگ کے و زرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں:مولا بخش چانڈیو

کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں جب کہ کوئی وزیراعظم اپنے بچوں کی صفائی میں قوم سے خطاب نہیں کرتا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاناما لیکس کی جانب سے وزیراعظم پر لگنے والے الزمات کا دفاع کرنے میں مصروف عمل ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سچ بولنا آج جتنا مشکل ہے پہلے کھبی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 روز سے حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن)لیگ کا ہر وزیر کہہ رہا ہے کہ وزیراعطم کا نام پامانا لیکس کی فہرست میں شامل نہیں لیکن یہ ایک تلخ مگر حقیقت ہے کہ وزیر اعظم کا نام بھی پاناما لیکس کی رپورٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنے بچوں کی صفائی میں قوم سے خطاب نہیں کرتا، اگر ملک میں سچ بولنے والے نہ ہوں تو یہ لوگ سورج اور چاند کو بھی غلط کہہ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم تو کہیں گے کہ وزیراعظم کا نام موجود ہے، 4 دن سے سب ایک جھوٹ کو چھپانے میں لگے ہوئے ہیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ بھٹو نے میری جائیداد پر قبضہ کیا، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ضیا نے تمام جائیداد واپس کی،حکومتی پالیسیوں کو قبضہ کہتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ نے وزیراعظم کو خبردار کیا کہ آپ کے مشیر آپ کو مروائیں گے، وزیراعظم قوم سے حقائق نہ چھپائیں۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس سے جج نامزد کرنے کی گزارش کریں، تمام لوگ اس پر متفق ہوجائیں گے، آپ تو ججز کو فون کرکے فیصلے دلوانے کے ماہر ہیں، جوڈیشل کمیشن کا سربراہ موجودہ جج کو مقرر کرنا چاہئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close