سندھ

متحدہ کے قائد الطاف حسین اورڈاکٹر فاروق ستارکے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر اے ٹی سی نے الطاف حسین اور ڈاکٹر فاروق ستار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 4 فروری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے پولیس کوحتمی چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close