سندھ

کراچی کو سہولتوں سے محروم رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، انیس ایڈووکیٹ

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70 لاکھ کم کی گئی ہے، جو کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ پاکستان ہاؤس میں آئے ہوئے تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل ہو ہی نہیں سکتے، کیوں کہ صوبے کا وزیراعلیٰ عدالت میں کھڑے ہوکر کہتا ہے کہ کراچی کی آبادی کم ہے، اسے مزید وسائل درکار نہیں ہیں۔

انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کی آبادی کو کم بتا کر کراچی کے لوگوں کو پینے کے پانی سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کی سازش کر رہی ہے، جب کہ شہر کے نام نہاد ٹھیکیدار خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close