سندھ

تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط

 تجاوزات کےخلاف آپریشن سکھر انتظامیہ اور دکانداروں میں ہاتھا پائی ہوگئی، دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے منارا روڈ ،مشن روڈ اور نیم کی چاڑھی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں کی جانب سے باہر رکھا گیا سامان بحق سرکار ضبط کرلیا۔

تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کے دوران دکانداروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا جبکہ نیم کی چاڑھی بازار میں دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان اٹھانے کے دوران اینٹی انکروچمنٹ کے عملداروں اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

اس موقع پرموجود پولیس اہلکاروں نے صررت حال کو قابو کرلیا، انتظامیہ کے مطابق دکانداروں کو کئی مرتبہ وارننگ دی گئی تھی کہ سامان دکانوں کے اندر رکھا جائے لوگوں کو بازار میں چلنے کے دوران دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

انتباہ کے باوجود دکاندار سامان باہر رکھ رہے تھے جس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close