سندھ

اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حونید لاکھانی کی ایم کیوا یم میں شمولیت

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج معروف تعلیمی شخصیت اور بزنس مین حونید لاکھانی کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ اگر کوئی کسی رہنما کے دل میں پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کا درد ہے تو وہ صرف اور صرف متحدہ کا قائد ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء یونیورسٹی کے چانسلر اور معروف بزنس مین حونید لاکھانی کی ایم کیوا یم میں شمولیت کے موقع پر عزیز آباد نائن زیرو کے سامنے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ایسے شخص کہ جس پاکستان میں درس و تدریس کا ایک نیٹ ورک قائم کرکے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے اس کا ایم کیوایم میں شامل ہونا ہمارے لئے بھی حوصلے اور فخر کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان جو ایک روشن خیال، اعتدال اور ترقی پسند پاکستان بنانا قائد تحریک کا نظریہ ہے جس نے حونید بھائی پڑھے لکھے اور سیلف میڈ افراد ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حونید بھائی قائد تحریک کی طرف سے پاکستان کے مظلوموں اور طالب علموں کو حونید لاکھانی عیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حونید لاکھانی بھی پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ اگر کوئی آخری اسٹیشن ہے، کوئی سیاسی جماعت ہے تو وہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔

ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے معروف ایجوکیشنلسٹ اور بزنس مین حونید لاکھانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد تحریک اور تمام ایم کیو ایم کے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں آپ نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا ہے

انہوں نے کہا کہ اقراء یونیوسٹی کے قیام میں سب سے اہم کردار ڈاکٹر فاروق ستار نے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے میری شہباز شریف، پرویز مشروف، عمران خان سب سے ملاقات ہوئی ان سے بات کی یونیورسٹی کے حوالے سے لیکن سب نے سنی ان سنی کردی لیکن جب میری گزشتہ دنوں خوش بخت شجاعت کے گھر قائد تحریک سے ٹیلی فون پر بات ہوئی اور وہ بھی پاکستان کے غریب عوام کو میعاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پریشان تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار دوبارہ کراچی کو کو روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور اس کے لئے میں نے آج ایم کیوایم سے اپنی جودجہد کا آغاز کیا اور آپ سب لوگوں کو میرا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے نذیر حسین یونیورسٹی کی صورت میں کراچی کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے اور انشاء اللہ نذیر حسین یونیورسٹی 50 لاکھ بچوں کو تعلیم دے گی اور بہت کم قیمت میں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close