سندھ

عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش،

عبدالستار ایدھی کی بے شمار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک کی سفارش پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک قومی ہیروز کی یاد میں چھبیس سکے جاری کرچکی ہیں۔

وزیراعظم نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ عبد الستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، عبد الستار ایدھی کی موت کی خبر پوری دنیا کیلئے ایک بڑا صدمہ تھا، ایدھی کےانتقال پر ملک بھر میں سوگ، ہرآنکھ اشک بار تھی۔

واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ایدھی کو انسانیت کی خدمت ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا ، وہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس چلا رہے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close