سندھ

مون سون قریب آتے ہی موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا

کراچی: مون سون سیزن قریب آتے ہی موسم میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے۔

مون سون سیزن 15 جون سے 15 جولائی تک متوقع ہے گزشتہ روز شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہا، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں آج منگل کو مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب غیرمعمولی طورپر بڑھا جس کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کاتناسب 72 فیصد رہا جبکہ باقی ماندہ دن بھی نمی کے تناسب میں67فیصد تک اضافہ رہا، گزشتہ روز سمندر کی جنوب مغربی سمت کی تندوتیز ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہوائوں میں نمی کا تناسب بڑھنے کی ایک اہم وجہ تیزرفتار ہوائیں بھی ہیں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں 1تا 2 ڈگری کمی واقع ہونے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زائد ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close