سندھ

آئندہ الیکشن میں سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی

خیرپور: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے اپنے جاری بیان میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی یا زرداری صاحب سے کسی بھی سطح پر ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، ایسے میں مذاکرات کا کیا سوال؟۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا چھوٹا سا پودا اب تناور درخت بن گیا ہے، اسے کیوں نقصان پہنچائیں گے۔ پیر پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close