سندھ

25 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی استحکام نظر نہیں آرہا، رضا ربانی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن نے نہ پہلے مسائل حل کئے نہ آئندہ کریں گے، 25 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی استحکام نظر نہیں آرہا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد خوف ہے کہیں 18 ویں ترمیم واپس نہ ہوجائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کے آئینی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کو کمزور کردیا گیا ہے۔

انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ 25 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی استحکام نظر نہیں آرہا، قومی اسمبلی میں’چوں چوں کا مربہ‘ آجائے گا تو اس سے کیا امید رکھیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبوں کے تھوڑے حقوق بھی واپس اسلام آباد کو دینے کی بات ہورہی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اور عوام کی سوچ مختلف ہے، ملکی وسائل پر قابض اشرافیہ کی ذہنیت آزادی سے پہلے والوں کی سوچ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close