سندھ

پاک سرزمین پارٹی آج سرپرائزریلی نکالے گی

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آج کراچی میں نرسری سے مزارقائد تک ریلی نکالی جائے گی۔ مصطفیٰ کمال کا کہناہے کہ کراچی کے سارے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ دعویٰ کیا کہ سرپرائزنگ ریلی ریکارڈ توڑ دے گی۔

پاک سرزمین پارٹی کے تحت جشن آزادی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گلستان جوہر میں کیمپ کے دورہ کے موقع پر شہریوں نے مصطفیٰ کمال پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر جذباتی انداز میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ریلی سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کراچی والوں کی ساری محرومیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  شہر کچراکنڈی بنا ہوا ہے،سڑکیں خراب ہیں۔ اسپتالوں میں ادویات میسر نہیں نہ ہی اسکولوں میں تعلیم ہے۔ ہمیں یہ سب ٹھیک کرنا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  پی ایس پی ریلی کی صورت میں وطن سے محبت کرنے والوں کو سرپرائز دے گی ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close