سندھ

اسپتال پر چھاپہ مارنے سے پہلے چیف جسٹس کو اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

اوکاڑہ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے قبل اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا۔ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج گرفتار شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان  کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا کیونکہ یہ کام تو کوئی جج یا مجسٹریٹ بھی کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کے حوالے سے آخری رات تک کوشش کریں گے جب کہ  ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں پر مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔ خورشید شاہ نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام تبدیلی پر اربوں خرچ ہوں گے جو عمران خان کی بچت کی باتوں کی نفی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے سے غریب کے ساتھ زیادتی ہوگی، بے نظیر اِنکم سپورٹ کو عمران خان چاہتے ہوئے بھی ختم نہیں کر سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close