سندھ

گلستان جوہر سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے

گلستان جوہر تھانے کی حدود حسین ہزارہ گوٹھ کے رہائشی نوید علی کے لاپتہ ہونے والے چارسالہ بیٹے رحمٰن علی کی لاش مل گئی ہے،لاش کو ایک شخص نجی اسپتال لایا تھا

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کم سن رحمٰن علی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پراسرارطور پرلا پتہ ہو گیا تھا جس پر بچے کے ورثاء نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی تھی ،رپورٹ میں اغواء کے شبے کا بھی اظہارکیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق عارف نامی شخص مقتول بچے کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش لے کر گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال پہنچا اوربتایا کہ یہ لاش اسے ایک رکشے سے ملی تھی۔

جس کے بعد پولیس نے بچے کی لاش لانے والے عارف اوررکشہ کے مالک بشارت سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کررکشہ بھی قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش میں اغوا کاروں کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close