سندھ

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، محمد زبیر

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور اضافہ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، یہ معیشت کیلئے بہت خطرناک ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں دو باتیں ہیں کہ ڈالر اوپر کیسے گیا اور اس کا فیصلہ کس نے کیا؟ دوسری بات یہ ہے کہ ڈالر نیچے کیسے آیا اور اس کا فیصلہ کس نے کیا، جب تک اس کا پتہ نہیں چل سکے، سوالات باقی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بہت سے لوگوں نے پیسہ کمایا ہوگا اور بہت سے لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ گئی ہوگی، کیونکہ جب لوگوں نے 145 میں ڈالر خریدا اور پھر ڈالر کی قیمت نو روپے نیچے آگئی، اس سے مہنگا ڈالر خریدنے والوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے سوال یہ ہے کہ کیا مداخلت کی گئی ہے کہ ڈالر کی قیمت گیارہ روپے بڑھی لیکن پھر نیچے آگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close