سندھ

رواں ماہ ڈالر 145 روپے تک جائے گا: خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈالر 145 روپے تک جائے گا۔ میں نے سکھر میں 10 ارب روپے کی زمینوں سے قبضہ چھڑایا، ہم ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے ہر وقت یہ بات کی کہ ہم ساتھ مل کرچلناچاہتے ہیں دیکھاجائے کہ کس نے پاکستان کو تباہ کیا اور کرپشن کی بنیادڈالی ۔ جیل بھجوادوں گا،لٹکادوں گا کہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل پارلیمنٹ کی بالا دستی سے ہی حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے مظاہرے سے کبھی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی کنٹینر لگائے تو راستہ بند ہوجائے گا اور حکومت کہتی ہے کہ آو¿ کنٹینر لگاو¿، اگر کنٹینر لگا کر راستے بند کیے جائیں تو کیا حکومت چل پائے گی، اسلام آباد میں 3 دن کنٹینر لگے تو آپ نے مذاکرات کرلیے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اہلیہ بار بار بتاتی ہیں کہ تم وزیر اعظم ہو۔
سکھر میں زمینوں پر قبضے کے الزام کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ سکھرمیں 10 ارب روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے چھڑائی کوئی شخص ثابت نہیں کرسکتاکہ انہوں نے ایک انچ زمین پرقبضہ کیاہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کے 100 روز میں ڈالر 142 روپے تک پہنچ گیاہے جبکہ رواں ماہ ڈالر 145 روپے تک جائے گا۔ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضے 13 ہزارارب بڑھ گئے ہیں
وزیر اعظم کے غربت مٹانے کیلئے خواتین کو مرغیاں دینے کے بیان کو خورشید شاہ نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیاستدان ملک کو ایٹمی طاقت بناتے ہیں، سیاستدان وفاق کو مضبوط کرنے کے بل پاس کرتے ہیں لیکن ایک سیاستدان انڈے اور مرغی کی بات کرتا ہے، مرغی اورانڈوں کے بیان پر پاکستان کامذاق اڑایاجارہاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close