سندھ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر کے انتخاب میں غیر سرکاری نتائج

چیئرمین آصف علی زداری نے کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ کے غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جشن اور روایتی رقص جاری ہے۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زدرای نے کارکنوں کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جیالے منظم ہوجائیں اور عوامی سطح پر رابطے شروع کردیں کیونکہ مستقبل آپ لوگوں کا ہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ شہر ہے کس کا؟ بھٹو کا‘‘ اور دوسرے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ماروی ملیر جی بے نظیر بے نظیر‘‘۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر پارٹی قائدین اور کابینہ کے وزرا نے کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پیپلزپارٹی 13 سال بعد اس نشست کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہےْ دوسری جانب ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم احمد 15 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تاہم اُن کی جماعت کی جانب سے انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کرتے ہوئے اسے دھاندلی قرار دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر سرکاری نتائج مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ ہمیں ہرایا گیا، انتخابی ٹریبونل سے رجوع کریں گے، پہلے ہی کہا تھا کہ انتخاب فوج یا رینجرز کی زیر نگرانی کرایا جائے،

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close