سندھ

سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا یا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ میں 14سال سے صوبے کا گورنر ہو ں اور مختلف بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن کراچی کے لیے جس لگن اور ایمانداری سے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے کام کیا ،اتنے موثر انداز میں اور کسی نے بھی شہر کے لیے کام نہیں کیا ۔

کراچی میں ایک تقریب سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے نام نہ لیتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما مصطفی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سابق ناظم نعمت اللہ خان کے بعد 2005میں آنے والی بلدیاتی حکومت نے مایوس کیا اوراس کی وجہ سے کراچی کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن خراب کرنے والوں سے نمٹا جائے گا اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو بھی سزا دی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز سندھ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو پکڑ کر سزا دلوائیں ،سانحہ بلدیہ میں جن لوگوں نے 300معصوم زندگیوں کے چراغ گل کیے ان کو پھانسی پر لٹکائیں گے اور جنہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثار کے امدادی پیسے کھائے ان کو بھی سزائیں دلوائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close