سندھ

کراچی کی یونی ورسٹیزمیں کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

شہرقائد میں ایک گرفتار ملزم نے یونیورسٹیوں میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، کارندوں کی میٹنگ چائےخانوں پررکھی جاتی ہے۔

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہرکی جامعات میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کے مطابق کالعدم تنظیم کے اراکین کی میٹنگ جامعات کے قریب چائے خانوں پررکھی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتارملزم اویس کالعدم حزب التحریر کے لئے کام کرتا تھاجس کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہرکی جامعات میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک ہے۔ جامعات میں کالعدم تنظیم سے متعلق پمفلٹ بھی تقیسم کیے جاتے ہیں۔

ملزم نے 2008 میں این ای ڈی سے انجینئرنگ اور2011 میں ایم بی اے کیا۔ این ای ڈی میں ہی کالعدم تنظیم کے اراکین سےملاقات ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اعلٰیٰ تعلیم یافتہ افراد کو فنڈنگ کےلیےتنظیم میں شامل کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close