سندھ

زرداری نے لیگی قیادت کو ملنے سے صاف انکار کردیا

جمعے کے روز لندن میں مقیم لیگی قیادت نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنے ہے ،وہ بلاول بھٹو کے ساتھ کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول کی جانب سے چار مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی ملاقات ممکن ہے ۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھے ہوئے ہیں جن میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ترمیم ،پیپلز پارٹی کی جانب سے پاناما بل کے مسودے کی منظوری ،وزیر خارجہ کی تعیناتی اور سی پیک کی قرار داد پر عملد رآمد شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close