Featuredسندھ

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں بہتری کی امید

کراچی: صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے

انہوں نے کہا کہ اس پلان پر پیر سے کام شروع کردیا جائے گا جب کہ صنعتیں حکم امتناع نہ لیں تو کراچی میں گیس قلت 50 فیصد کم ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ن لیگی دور حکومت میں 1 ہزار چھوٹی صنعتیں بند

وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کراچی میں گیس بحران کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے سارا ملبہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر ڈال دیا تھا۔

کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین ممبران قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر چڑھائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close