سندھ

نوازشریف بھولے آدمی ہیں، اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتا، خورشید شاہ

کراچی:  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نوازشریف کو بھولا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو  جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتا ۔وزیر اعظم نوازشریف کے پاس کوئی سچائی نہیں ۔”جے آئی ٹی کا قطر جانا اس کے وقار کے منافی ہے “۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کبھی کبھی کسی کو بھولا بنانے کیلئے بھولے بن جاتے ہیں ، لکھی تقریر پڑھنے سے لگا نوازشریف کے پاس سچائی نہیں ۔ پتہ ہے کٹھ پتلیوں کے ناچ کون نچا رہا ہے ۔آئینہ دکھانے پر نوازشریف ڈرگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو لکھ کر دیا گیا یہی پڑھنا یہی سچائی ہے ، آگر آپ نے کچھ نہیں کیا تو اسمبلی میں وضاحتیں کیوں دیں ۔ نوازشریف اچھی طرح کٹھ پتلیوں کے ناچ کو جانتے ہیں ۔ وزیر اعظم بطور ملزم پیش ہو تو سب ختم ہو جاتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو فلیٹس کی منی ٹریل دینی ہے ، کلثوم نو از نے کہا فلیٹس 1995ءمیں خریدے ،چوہدری نثار نے بھی فلیٹس سے متعلق بات کی تھی ۔عوامی عدالت میں جانے کی سرف باتیں ہیں، اگر نوازشریف واقعی سچے ہیں تو اعلان کریں اور الیکشن کرائیں ۔نیشنل اسمبلی کی تحلیل کا صوبائی اسمبلی پر اطلاق نہیں ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close