کھیل و ثقافت

بھارت کی دھجیاں اڑانے والے محمد عامر کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑانے والے محمد عامر کو سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے اے کیٹیگری میں شامل کر کے انہیں ’انعام‘ دیدیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق کل 35 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور اس مرتبہ محمد عامر کو ترقی دے کر اے کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی یہ ترقی چیمپینز ٹرافی میں عمدہ اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے جس پر ان کے مداح انتہائی خوش ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close