کھیل و ثقافت

نئی عبوری سلیکشن کمیٹی میں شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پرنیوزی لینڈ کے دورے کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔

پی سی بی کے چئیرمین کے مطابق شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخارشامل ہیں۔ ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close