کھیل و ثقافت

کیویز نے چوتھی بار بھی شاہینوں کو آؤٹ کلاس کردیا

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو چوتھی شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

شاہین کی کپتانی میں پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر فن ایلن کی صورت کی گری جب کیوی اوپننگ بیٹر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد ٹم سیفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر کیچ آؤٹ کیا، شاہین نے صرف 4 رنز پر ول ینگ کو بھی پویلین بھیج دیا۔

تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی لگائی اور دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف ففٹیز مکمل کیں بلکہ اپنی ٹیم کو جیت سے بھی ہمکنار کرایا اور ناقابل شکست رہے۔

ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت ہوئی جبکہ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close