کھیل و ثقافت

وہ کرکٹ ریکارڈ جو 94سال گزرنے کے باوجود آج بھی قائم

لندن; آنجہانی برطانوی فاسٹ باؤلر جیننگز ٹیون 94سال گزرنے کے باوجود آج بھی ایک منفرد ریکارڈ کے مالک بنے ہوئے ہیں۔ 6مئی 1922 کو یارکشائر میں ہاؤڈن اینڈڈسٹرکٹ میچ میں کلفز کی نمائندگی کرتے ہوئے جیننگز ٹیون نے ایسٹنگٹن کی ٹیم کے خلاف 5اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے تمام کے تما م10شکار کیے اور حیران کن بات یہ تھی کہ ان کے تمام شکار بولڈ تھی۔کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 24مرتبہ مختلف باؤلرز بغیر کوئی رن دیئے 10وکٹیں حاصل کرچکے ہیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی اپنے اس سپیل میں تمام کھلاڑی بولڈ نہیں کیے تھے۔آخری مرتبہ یہ کارنامہ 1998-99 میں سر انجام دیا گیا تھا جب بے سائیڈ مڈیز کے ڈیوڈ مورٹن نے رانا ٹنگاز کیخلاف برسبین کے مقام پر ایک اننگز میں 10شکار کیے تھے۔ ‎

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close