کھیل و ثقافت

فٹبالر کرسٹیانو رنالڈو نے لزبن میں سی آر سیون ہوٹل کا افتتاح کردیا

چند ماہ قبل اپنے ملک کو یورو کپ کا تاج پہننے والے کرسٹیانو رنالڈو اب ہوٹل مالک کے روپ میں نظر آئیں گے، رنالڈو نے شہر مڈیرا کے بعد لزبن میں بیاسی کمروں پر مشتمل سی آر سیون کے نام سے ہوٹل کھول لیا ہے، جو انکے نام کے ابتدائی الفاظ اور شرٹ نمبر کی نشاندہی کرتا ہے۔

افتتاح کے موقع پر اکتیس سالہ فٹبالر نے کہا کہ زندگی کا مقصد صرف فٹ بال نہیں ، ایک نہ ایک دن فٹبال کی دنیا کو خیرآباد کہنا ہوتا ہے، میں ہمیشہ سے ہوٹلنگ بزنس میں آنا چاہتا تھا، اس لیے یہ ہوٹل میرے مستقبل کی آمدنی کا زریعہ ہوگا۔

فٹبال کی دنیا میں قدم رکھتے ہی کرسٹیانو رنالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

کرسٹیانو رنالڈو آئندہ برس میڈرڈ اور نیویارک میں بھی ہوٹل کی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے نئے ہوٹل کے گرانڈ فلور پر ایک میوزیم بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ پرتگالی حکومت نے رونالڈو کے نام پر ایک ایئر پورٹ بھی رکھ دیا ہے، رونالڈ کی کپتانی میں پرتگال نے یورپیئن چیمپئن شپ جیتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close