کھیل و ثقافت

پرتھ میں کھیلے جانے والا پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم

پرتھ: تین روزہ میچ میں شاہینوں نے میزبان بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے

میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عمران خان سینئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ، پرتھ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد بولرز بھی چھاگئے۔

میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،459 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم نے آخری روز 2 وکٹوں پر 91 رنز بنائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close