کھیل و ثقافت

مصباح الحق نے آخری ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ڈومینکا: پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں 50 گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پہلی 26گیندوں  پر کوئی بھی رن نہ بنایا جبکہ 27ویں بال پر پہلا رن بنا لیا۔ مصباح الحق 50 بالیں کھیلنے کے باوجود ایک ہی رن پر ٹکے رہے اور 52ویں بال پر چوکا لگا کر رنز میں مزید اضافہ کیا۔ واضح رہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close