Featuredکھیل و ثقافت

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

کراچی: چیف سلیکٹر منظورجونیئر نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی18رکنی ٹیم شرکت کرے گی، راناعبدالوحید اشرف قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ملک میں موجود بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کووڈ کی وجہ سےٹیم کو مکمل تیاری کاموقع نہیں مل سکا۔ جس کے باعث ٹیم کو یورپ میں بھی نہیں بھجواسکے۔

قومی ٹیم کےہیڈ کوچ دانش کلیم نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں ٹیم اچھاپرفارم کرےگی، ٹیم مکمل تیارہےاور کھلاڑیوں میں سرپرائز دینےکی صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اولمپک کوالیفائر کیلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان

قومی ٹیم بیس نومبرکو بھارت کےلیےروانہ ہوگی، ٹیم کاپہلامیچ چوبیس نومبر کو جرمنی کےخلاف ہوگا۔

گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کی

جانب سے این او سی مل گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close